آئی ایم ایف کاایف بی آرکورٹ کیسزجلدکلیئرکرانےکامطالبہ

0
5

بین الاقوامی مالیت فنڈز(آئی ایم ایف)نےفیڈرل بورڈآف ریونیو(ایف بی آر)کورٹ کیسز جلد کلیئر کرانے کامطالبہ کردیا۔
پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان قرض پروگرام کیلئےدوسرےجائزہ مذاکرات کاآغازہوگیاجس میں آئی ایم ایف کوٹیکس کاہدف حاصل نہ ہونےکی وجوہات پربریفنگ دی گئی۔
ذرائع ایف بی آر کےمطابق آئی ایم ایف کی جانب سےایف بی آرکورٹ کیسزجلد کلیئر کرانے کامطالبہ کیا گیا،ایف بی آرسپرٹیکس کیسزکلیئر ہونے پر 200 ارب روپےریکوری کیلئےپرامیدہے،ریونیوشارٹ فال پوراکرنےکیلئےپلان میں انفورسمنٹ اقدام اورسپرٹیکس کیسزکافیصلہ شامل ہے۔
ذرائع کاکہناہےکہ وفدکوسیلاب کےباعث60ارب روپےٹیکس نقصانات کے ابتدائی تخمینہ سےآگاہ کیاگیا ،ایف بی آرحکام نےآئی ایم ایف سےٹیکس ہدف میں ریلیف بھی مانگالیکن وفدنےکوئی حتمی جواب نہیں دیااورٹیکس نیٹ وسیع کرنےکےاقدامات کامطالبہ کیا،کورٹ کیسزکافیصلہ ایف بی آرحق میں نہ ہواتو 200ارب روپےکےاقدامات کرناہونگے۔
ذرائع کابتاناہےکہ نئےاین ایف سی کیلئےمحاصل کافارمولہ اوراین ایف سی پراسس پروفدکوبریفنگ دی گئی،نئےایوارڈکیلئےصوبوں کوآبادی کےلحاظ سے محاصل کاکوٹہ 82فیصدسےکم کیاجائےگا،فسکل ڈیولپمنٹ کی میٹنگ پرمعاشی ٹیم نےوفدکوگزشتہ مالی سال کےاہداف پربریف کیا۔
وزارت خزانہ حکام کاکہناہےکہ آئی ایم ایف وفدکیساتھ آج پاورسیکٹرسمیت دیگر وزارتوں کےاہم مذاکرات ہونگے،گزشتہ روزکےمذاکرات میں وفدکومعاشی کارکردگی پربریفنگ دی گئی،آئی ایم ایف کیساتھ مذاکرات کی کامیابی کیلئےپُرامیدہیں۔

Leave a reply