شہباز،ٹرمپ ملاقات،وزیراعظم کاسیکیورٹی وانٹیلی جنس تعاون بڑھانے پر زور

0
46

وزیراعظم شہبازشریف کی امریکی صدرڈونلڈٹرمپ سےملاقات ،وزیراعظم نےسیکیورٹی وانٹیلی جنس تعاون کومزیدبڑھانےکی ضرورت پرزورددیا۔
وزیراعظم ہاؤس کی جانب سےجاری اعلامیہ میں کہاگیاکہ وزیراعظم شہبازشریف اورفیلڈمارشل عاصم منیرنےامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سےملاقات کی،امریکی نائب صدرجےڈی وینس اورسیکرٹری اسٹیٹ مارکوروبیوبھی ملاقات میں شریک ہوئے۔اوول آفس میں ہونیوالی ملاقات دوستانہ اور گرمجوشی کےماحول میں ہوئی،وزیراعظم شہبازشریف نے امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کودورہ پاکستان کی دعوت دی۔
اعلامیہ میں کہاگیاکہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کےامورسمیت عالمی وعلاقائی صورتحال پرگفتگو ہوئی، وزیراعظم شہبازشریف نےامریکی صدرڈونلڈٹرمپ کوامن کاعلمبردارقراردیا۔وزیراعظم نےصدرٹرمپ کی جرات مندانہ ،دلیرانہ اورفیصلہ کن قیادت کوسراہا۔
وزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ صدرٹرمپ دنیامیں تنازعات کےخاتمے کیلئے کوششوں میں مصروف ہیں،امریکی صدرکی کوششوں سےپاکستان اوربھارت کےدرمیان فائربندی ممکن ہوئی۔صدرٹرمپ کی قیادت میں پاک امریکاشراکت داری مزیدمضبوط ہوگی جودونوں ممالک کےمفادمیں ہے۔
اعلامیہ میں مزیدکہاگیاکہ وزیراعظم نےغزہ میں جنگ کےفوری خاتمے کیلئے صدرٹرمپ کی کوششوں کوسراہا،انہوں نےرواں ہفتےنیویارک میں مسلم ممالک کےاہم رہنماؤں کومدعوکرنےکےاقدامات کوبھی سراہا،ملاقات کامقصدمشرق وسطیٰ بالخصوص غزہ اورمغربی کنارےمیں قیام امن کیلئےجامع تبادلہ خیال تھا،وزیراعظم نےنیویارک میں مسلم دنیاکےاہم رہنماؤں سےملاقات کےاہتمام پربھی امریکی صدرکی تعریف کی،اس کابنیادی مقصدغزہ اورمغربی کنارےمیں امن کےقیام کیلئےجامع تبادلہ خیال کرناتھا،وزیراعظم نے رواں سال کےآغازمیں پاکستان امریکاٹیرف معاہدےپربھی صدرٹرمپ کاشکریہ اداکیا،وزیراعظم شہباز شریف نےپاک امریکادیرینہ تعلقات کابھی تذکرہ کیا۔
وزیراعظم ہاؤس کےاعلامیہ میں کہاگیاکہ وزیراعظم شہبازشریف نےامریکی کمپنیوں کوزراعت آئی ٹی ،معدنیات ،توانائی شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی۔دونوں رہنماؤں نےعلاقائی سلامتی کے معاملات پربھی گفتگوکی،ملاقات میں انسداددہشت گردی کےتعاون پرخصوصی توجہ دی گئی،وزیراعظم نے انسداد دہشتگردی میں پاکستان کےکردارکی صدرٹرمپ کی جانب سےعوامی سطح پرتوثیق پرشکریہ اداکیا۔وزیراعظم نےسیکیورٹی وانٹیلی جنس تعاون کومزیدبڑھانےکی ضرورت پرزورددیا۔

Leave a reply