صدی کے اختتام تک دنیا کا درجہ حرارت 4 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے

صدی کے اختتام تک دنیا کا درجہ حرارت 4 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے۔سینیٹر شیری رحمان نے بین الاقوامی فورم پر اپنا خدشہ ظاہر کر دیا۔
لندن انسٹیٹیوٹ آف اکنامکس اینڈ پولیٹیکل سائنس میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ اس وقت درجہ حرارت پہلے ہی صنعتی دور سے 3 ڈگری زیادہ محسوس ہوتا ہے، ایسا ہی چلتا رہا تو صدی کے اختتام تک درجہ حرارت 4 ڈگری ہوسکتا ہے۔
شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ یہ سب ناگزیر نہیں، فیصلہ ہمارے ہاتھ میں ہے، 10 سال پہلے ہمارے پاس امید تھی، جو پائیداری کے تسلسل کو آگے بڑھا رہی تھی، آج 1.5 ڈگری کا ہدف مرچکا اور ہم 2.5 کی جانب بڑھ رہے ہیں، بدقسمتی سے اخراج کم نہیں ہورہے، بلکہ مسلسل بڑھ رہے ہیں۔
پاکستانی سینیٹر کا کہنا تھا کہ ہرسال سنتے ہیں سب سے گرم دن، سب سےگرم مہینہ، سب سے گرم سال، ماحولیاتی تبدیلی اب دور نہیں، ہر دروازے پر دستک دے رہی ہے۔