عدالت نےرکن پنجاب اسمبلی اعجازشفیع کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی

0
15

لاہورہائیکورٹ نےرکن پنجاب اسمبلی اعجازشفیع کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی۔
لاہورہائیکورٹ کےجسٹس خالداسحاق نےرکن پنجاب اسمبلی اعجازشفیع کی15 اجلاسوں کیلئےرکنیت معطلی کیخلاف درخواست پرسماعت کی،درخواست گزارکی جانب سےاظہرصدیق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
اظہرصدیق ایڈووکیٹ نےدرخواست میں مؤقف اپنایاکہ پنجاب اسمبلی میں سپیکرکایہ اقدام قانون کیخلاف ہے،کسی بھی رکن کواتنےلمبےعرصہ پراسمبلی آنےسےروکانہیں جاسکتا۔
درخواست میں استدعاکی گئی کہ عدالت سپیکرپنجاب اسمبلی کاحکم کالعدم قراردے۔

عدالت نےاعجازشفیع کواجلاس میں شرکت کی اجازت پرنوٹس جاری کردیا۔
لاہورہائیکورٹ نےدرخواست باقاعدہ سماعت کیلئےمنظورکرتےہوئےایڈووکیٹ جنرل پنجاب کومعاونت کیلئےطلب کرلیا۔

Leave a reply