اسرائیل کو مغربی کنارے کے انضمام کی اجازت نہیں دوں گا،ٹرمپ

0
4

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےکہاہےکہ اسرائیل کو مغربی کنارے کے انضمام کی اجازت نہیں دوں گا۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اب بہت ہو چکا ہے اور اس معاملے پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے بھی گفتگو ہو چکی ہے۔
صدر ٹرمپ نے بتایا کہ مسلم ممالک کے رہنماؤں سے غزہ کے مسئلے پر مثبت اور مفید مذاکرات ہوئے ہیں اور یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق معاہدہ جلد ممکن ہو سکتا ہے۔
دوسری جانب سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے امریکی صدر کو آگاہ کیا ہے کہ غزہ میں پائیدار امن مغربی کنارے کی صورتحال سے جڑا ہوا ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر اسرائیل نے مغربی کنارے کا الحاق کیا، تو یہ اقدام غزہ میں جنگ بندی کے ممکنہ معاہدے کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔

Leave a reply