ادارہ شماریات نےملک میں ہفتہ وارمہنگائی کی رپورٹ جاری کردی

0
7

ادارہ شماریات نےملک میں ہفتہ وارمہنگائی کی رپورٹ جاری کردی ،11اشیاکی قیمتوں میں کمی اور23 اشیائےضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہاہے۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کےمطابق ایک ہفتےمیں ہفتہ وارمہنگائی کی شرح 0.16فیصدکم ہوئی،جبکہ ملک میں ہفتہ وارمہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 3.95فیصدریکارڈکی گئی۔
رپورٹ میں بتایاگیاکہ ایک ہفتےمیں ٹماٹر15روپے75پیسےفی کلو مہنگے ہوئے ،انڈے2روپے75فی درجن اورمٹن8روپے34پیسےفی کلومہنگاہوا،جبکہ خوردنی تیل کاپیکٹ6روپے17پیسےمہنگاہوا۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ میں کہاگیاکہ ڈھائی کلوگھی کاکاٹن2روپے 34 پیسے مہنگاہوا،تازہ دودھ،باسمتی چاول اورچینی بھی مہنگی ہوئی،ایک ہفتےمیں11اشیاکی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔
رپورٹ کےمطابق حالیہ ہفتےبرائلرمرغی49روپے71پیسےفی کلوسستی ہوئی ،کیلے5روپے76پیسےفی درجن اورآلو2روپے10پیسےفی کلوسستےہوئے ،پیاز1روپے43پیسےفی کلوجبکہ لہسن2روپے44پیسےفی کلوسستاہوا،حالیہ ہفتےدال چنا،ماش،مسوراورایل پی جی کاگھریلوسلنڈرسستاہوا۔

Leave a reply