پاکستان کے کل رقبے کے کتنے فیصد حصے پر جنگلات ہیں؟

0
5

پاکستان کے کل رقبے کے کتنے فیصد حصے پر جنگلات ہیں؟،وطن عزیز کے کتنے فیصد رقبے پر جنگلات کی موجودگی ضروری ہے؟ملک میں موجود درختوں کے ثمرات سے کیسے فائدہ اٹھایا جا سکتاہے؟ماہرین نے حیران کن انکشافات کر دئیے ۔
درخت انسان کے سب سے قدیم اور قابل بھروسہ ساتھی ہیں، جو اس کی زندگی کی بہت سی ضروریات پوری کرتے ہیں۔ کئی ماہرین ملک کے 25 فیصد رقبے پر جنگلات کی موجودگی کو ضروری خیال کرتے ہیں، جبکہ پاکستان میں جنگلات کا رقبہ تقریباً پانچ فیصد ہے، اسی لیے ملک میں اکثر درخت لگانے اور شجرکاری کی مہمات چلتی رہتی ہیں۔
زرعی ماہرین کے مطابق پاکستان کے کل رقبے کے 4.8 فیصد حصے پر جنگلات ہیں، جس کا لگ بھگ 40 فیصد حصہ جھاڑیوں اور جڑی بوٹیوں پر مشتمل ہے۔ورلڈ وائلڈ لائف فورم کی ایک رپورٹ میں پاکستان کو ایشیا کا دوسرا بڑا ملک قرار دیا گیا ہے، جہاں تیزی سے درخت کاٹے جا رہے ہیں۔پاکستان میں زیادہ تر قدرتی جنگلات پہاڑی علاقوں میں ہیں ،جبکہ میدانی علاقوں میں موجود جنگلات شجر کاری کے ذریعے لگائے ہوئے ہیں۔
پاکستان میں کچھ عرصے سے شہروں میں درخت اور پودے لگانے کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے، جسے ماہرین نےخوش آئند قرار دیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان رقبے، جغرافیائی ساخت، موسمی حالات اور آبادی کے پیش نظر اپنے جنگلات میں زیادہ قابل ذکر اضافہ نہیں کر سکتا، تاہم ایسے اقدامات ضرور کر سکتا ہے، جن کی مدد سے ملک میں موجود درختوں کے ثمرات سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔

Leave a reply