اداکارہ انوشے عباسی نے طلاق خفیہ رکھنے کی وجہ بتادی

0
26

پاکستان شوبزانڈسٹری کی اداکارہ انوشےعباسی نےاپنی طلاق خفیہ رکھنے کی وجہ بتادی۔

اداکارہ انوشےعباسی نےحال ہی میں ایک انٹرویومیں بتایاکہ میری2019میں طلاق ہوگئی تھی مگرمیں نے آج تک کبھی اپنی طلاق پر بات نہیں کی۔کیونکہ اُس وقت میری والدہ بہت علیل تھیں۔جس کی وجہ سےمیں نے آج تک یہ خبرخفیہ رکھی تھی کیونکہ میں نہیں چاہتی تھی کہ میری والدہ سےلوگ میری طلاق سے متعلق سوال کریں ،جس کےباعث ان کو ذہنی اذیت پہنچے۔
اداکارہ نےبتایاکہ طلاق کو خفیہ رکھ کر میں والدہ کو دیے جانے والے پریشر سے محفوظ رکھنے میں کامیاب رہی، اللہ کا شکر ہے میں اب خوش ہوں۔
گفتگوکوجاری رکھتےہوئےانوشےعباسی نےبتایاکہ میری والدہ 2022 میں انتقال کرگئی تھیں، والدہ کے انتقال کے بعد فیملی نے ایک مشکل وقت گزارا ، میرے والد کا انتقال 2012 میں ہوا تھا جس کے بعد ہم بہن بھائیوں نے مل کر ایک دوسرے کو سنبھالا۔
واضح رہے کہ اداکارہ انوشےعباسی نے2014میں اداکار اینان عارف عباسی سے شادی کی تھی تاہم اب اداکارہ کی جانب سے اینان عارف سے طلاق کی تصدیق کردی گئی ہے۔

Leave a reply