ایشیاکپ:بھارت پاکستان کو5وکٹوں سےشکست دیکرچیمپئن بن گیا

0
18

ایشیاکپ ٹی ٹوئنٹی2025کےفائنل میں بھارت نےپاکستان کو5وکٹوں سے شکست دےکرنویں مرتبہ چیمپئن بن گیا۔
ایشیاکپ کامیگاایونٹ چوکوں اورچھکوں کی بہار،سنسنی خیزمقابلوں اورتنازعات میں اپنےاختتام کوپہنچ گیا۔41سالہ کرکٹ تاریخ میں ایشیا کپ کےفائنل میں پاکستان اوربھارت کی ٹیمیں پہلی بارمدمقابل ہوئیں۔
دبئی میں کھیلےگئےایشیاکپ کےفائنل میں بھارت نےٹاس جیت کرپہلےفیلڈنگ کافیصلہ کیا۔شاہینوں نےبیٹنگ کاآغازتوبہت اچھاکیامگربعدمیں پاکستان کی پوری ٹیم 19 اعشاریہ ایک اوور میں 146 رنز  بناکرآؤٹ ہوگئی جواب میں بھارت نے ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
پاکستان کی اننگز:
پاکستان کی جانب سےصاحبزادہ فرحان اورفخرزمان نےاننگزکاآغازکیا،دونوں نےجارحانہ اندازاپنایااورٹیم کواچھاآغازفراہم کیا۔ صاحبزادہ فرحان نے 38 گیندوں پر 57 رنز کی اننگز کھیلی اور 84 کے مجموعی اسکور پرپویلین لوٹ گئے۔ پھرصائم ایوب بھی زیادہ دیرتک کریزپرٹھہرنہ سکےوہ بھی 113کے مجموعے پر 14رنزبناکروکٹ گنوابیٹھے۔
دوکھلاڑی آؤٹ ہونےکےبعدپاکستان کی ٹیم میں پھرایک بارتوچل تےمیں آیاوالی رسم نظرآئی دوسری وکٹ گرنے کے بعد پاکستانی بیٹرز کی لائن لگ گئی اور باقی 8 کھلاڑی صرف 33 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔
صائم ایوب کے بعد محمد حارث بھی بغیر کھاتہ کھولےصفرپرپویلین لوٹ گئے۔ 126 کے اسکور پر فخر زمان بھی 35 گیندوں پر 46 رنز بناکرآؤٹ ہوگئے۔ 131 کے اسکور پر حسین طلعت بھی آؤٹ ہوگئے، وہ صرف ایک رنز بناسکے۔
پھرقومی ٹیم کےکپتان سلمان آغا بھی 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، ان کے بعد شاہین آفریدی اور فہیم اشرف بغیر کھاتہ کھولےصفرپرپویلین لوٹ گئے۔حارث رؤف اور محمد نواز نے6،6رنزبنائے۔
بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ بمراہ، ورون اور اکثر پٹیل نے 2،2کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی۔
بھارت کی اننگز:
بھارت کی جانب سےاننگزکاآغازابھیشک شرما اور شبمن گل نےکیا،شروع میں بھارتی سورماؤں کو مشکلات کاسامناکرناپڑا، بھارت کی پہلی وکٹ دوسرے اوور میں گری ابھیشک شرما 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔پھر10سکورپرکپتان سوریاکماریادیوبھی 1رنزبناکرپویلین لوٹ گئے۔بھارت کی جانب سے شبمن گل بھی زیادہ کامیاب نہ ہوسکے وہ20 کے مجموعی اسکور پر12 رنز بنا کر فہیم اشرف کا شکار بن گئے۔77 کے مجموعی اسکور پر سنجو سیمسن 24 رنز بنا کر ابرار کا شکار بنے۔
اس کے بعد بھارت کی پانچویں وکٹ 137 رنز پر گری جب شیوام دوبے 33 رنز بنا کر فہیم کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
اس موقع پر تلک ورما نے ذمہ دارانہ اننگ کھیلی اور 69 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔
پاکستان کی جانب سےفہیم اشرف نے3کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی ،شاہین اور ابرار نے ایک ایک وکٹ لی۔
فائنل کے لیے پاکستان ٹیم کے اسکواڈ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ پاکستان ٹیم میں کپتان سلمان علی آغا، صائم ایوب، فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، حسین طلعت، محمد حارث، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین آفریدی ، حارث رؤف اور ابرار احمد شامل تھے۔

Leave a reply