محکمہ موسمیات کی ملک کے چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی

0
7

آج موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے ملک کے چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم آئندہ چند گھنٹوں میں جنوب مشرقی سندھ میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ اسلام آباد میں موسم گرم اورخشک رہے گا، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک رہنے کا امکان ہے، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں موسم گرم اورخشک رہےگا،پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنےکی توقع ہے، بہاولنگر،بہاولپوراوررحیم یارخان میں مطلع جزوی ابرآلودرہنےکاامکان ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ بلوچستان کےبیشتراضلاع میں موسم خشک رہنےکاامکان ہے،جبکہ عمرکوٹ،تھرپارکر،بدین ،سانگھڑ،مٹھی اورمیرپورخاص میں بارش کی توقع ہے۔اُدھرٹنڈواللہ یار، ٹنڈو محمد خان، خیرپور، جامشورو اور حیدرآباد میں بارش کاامکان ہے،کراچی،سجاول اورٹھٹھہ میں چندمقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

Leave a reply