خیبرپختونخواکابینہ کااجلاس طلب،39نکاتی ایجنڈاجاری

0
5

خیبرپختونخواکابینہ کا39واں اجلاس کل صبح11بجےطلب کرلیاگیاجس کا39نکاتی ایجنڈاجاری کردیاگیا۔
اجلاس کےایجنڈےکےمطابق سابق فاٹاکےپروجیکٹ ملازمین کی مستقلی ایجنڈےکاحصہ ہےجبکہ پیرول کمیٹی کےطریقہ کارمیں تبدیلی کی اجلاس میں منظوری لی جائےگی،زمین کی منتقلی پروفاقی ٹیکسزچیلنج کرنےکی منظوری بھی لی جائےگی،ڈپٹی کمشنردیرلوئرکیلئےنئی گاڑیوں کی خریداری کامعاملہ ایجنڈےمیں شامل ہے۔
ایجنڈےمیں کہاگیاکہ کالجزمیں اساتذہ کی کمی پوراکرنےکیلئےعارضی بھرتیوں کی تجویزبھی ایجنڈے کا حصہ ہے،وزیراعلیٰ اسکالرشپ میں اضافے اورواجبات کی ادائیگی کامعاملہ بھی ایجنڈےمیں شامل ہے، چیئرمین ماحولیاتی ٹربیونل کیلئے ایگزیکٹوالاؤنس کی منظوری ایجنڈےکاحصہ ہے۔

Leave a reply