ٹی 20 نئی رینکنگ جاری ،صائم ایوب نےہاردک پانڈیاسےپہلی پوزیشن چھین لی

0
26

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نےٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ جاری کردی،جس میں صائم ایوب نےرویتی حریف بھارت کےکھلاڑی ہاردک پانڈیاسےپہلی پوزیشن چھین لی۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کے مطابق ایشیا کپ 2025 میں اچھی بولنگ پر4درجےترقی ہونےسےصائم ایوب آل راؤنڈر کی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پرآگئےاور بھارت کے ہاردک پانڈیا ایک درجےتنزلی کےبعددوسری پوزیشن پرچلےگئے۔ جبکہ افغانستان کے محمد نبی تیسری پوزیشن پر برقرار ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی بیٹرزکی رینکنگ میں بھارت کےابھیشیک شرما پہلےنمبرپربرجمان ہےجبکہ پاکستان کے صاحبزادہ فرحان 11 درجے ترقی کےبعد13 ویں نمبر پر آگئے اور بھارت کے سنجو سیمسن 8 درجے ترقی کے بعد 31 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔
سری لنکا کے پاتھم نسانکا 2 درجے ترقی کے بعد پانچویں نمبر پر آ گئے جبکہ بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو 2 درجے تنزلی کے بعد 8 ویں نمبر پر چلے گئے، پاکستان کےمایانازبلےبازبابر اعظم 2 درجے تنزلی کے بعد 37 ویں نمبر پر اور محمد رضوان 3 درجے تنزلی کے بعد 41 ویں نمبر پر چلے گئے۔
ٹی ٹوئنٹی بولرز کی رینکنگ میں بھارت کے ورون چکرورتھی کا پہلا نمبر برقرار ہے، پاکستان کے ابرار احمد 3 درجے تنزلی کے بعد 7 ویں نمبر چلے گئے، بھارت کے کلدیپ یادیو 9 درجے ترقی کے بعد 12 ویں نمبر پر آ گئے جبکہ پاکستان کے شاہین آفریدی 12 درجے ترقی کے بعد 14 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔
پاکستان کےفاسٹ بولرحارث رؤف 5درجےتنزلی کاشکارہوکر33ویں نمبرپرچلےگئےجبکہ محمد نواز 5درجےترقی کےبعد41ویں نمبرپرآگئے۔

Leave a reply