مغربی ہوائیں داخل:پاکستان میں آج سے بارشوں کی پیشگوئی

مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل، محکمہ موسمیات نےپنجاب میں آج سے بارشوں کی پیشگوئی کردی۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق آج سے 7 اکتوبر تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشیں متوقع ہیں، جبکہ بالائی علاقوں میں بارشوں کے باعث پانی کے بہاؤ میں اضافے کاامکان ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ بالاکنڈ،باجوڑ،مہمند،کوہاٹ،چارسدہ،نوشہرہ اورصوابی میں بارس متوقع ہے،جبکہ خیبر،اورکزئی ،ہنگو،کرک،وزیرستان اور کرم میں بارش کاامکان ہے،گلگت بلتستان میں چندمقامات پرگرج چمک کےساتھ بارش متوقع ہے،اُدھرآزادکشمیرمیں چندمقامات پرگرج چمک کےساتھ بارش کاامکان ہے۔
دوسری جانب راولپنڈی اور اسلام آباد میں بارش کے بعد موسم خوشگوار اور ٹھنڈا ہوگیا جڑواں شہروں میں صبح سے ہی مطلع ابر آلود رہا اور وقفے وقفے سے بارش کے باعث درجہ حرارت معمول سے کم ریکارڈ کیا گیا۔