قومی اسمبلی کااجلاس:پیپلزپارٹی کامریم نوازکےبیان کیخلاف واک آؤٹ

0
8

حکومت کی اتحادی جماعت پیپلزپارٹی نےقومی اسمبلی اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکےبیان کےخلاف واک آؤٹ کیا۔
قومی اسمبلی کااجلاس سپیکرایازصادق کی زیرصدارت منعقدہوا،جس میں پیپلزپارٹی کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکےبیان کےخلاف احتجاجاً واک آؤٹ کیاگیا۔
قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتےہوئےرہنماپیپلزپارٹی نویدقمر کا کہنا تھا ہم نے یہاں احتجاج کیا تھا اس کے بعد حکومتی ٹیم آئی تھی جس سے مذاکرات ہوئے، لیکن آن گراؤنڈ حالات جیسےتھےویسےہی ہیں،کوئی بہتری نہیں آئی ،، ہم اس وقت  تک اس ایوان کا حصہ نہیں بن سکتے جب تک حالات تبدیل نہیں ہوتے، ہم ایوان سے بطور احتجاج واک آوٹ کرتے ہیں۔
پیپلزپارٹی کےاحتجاج کےبعدحکمران جماعت نےاتحادی جماعت کومنالیاجس پرپیپلزپارٹی دوبارہ واپس ایوان میں آگئی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی مریم نواز نے لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیاسی مخالفین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا تھا اگر کوئی پنجاب کے خلاف بات کرے گا تو بطور وزیر اعلیٰ خاموش نہیں بیٹھوں گی۔
مریم نواز کا کہنا تھا سیلاب میں انہیں عالمی امداد مانگنے کا لیکچر دیا گیا لیکن وہ کبھی اپنے عوام کو کشکول پکڑنے کا نہیں کہیں گی، عزت نفس مجروح نہیں ہونے دیں گی، کسی سے معافی نہیں مانگوں گی۔
دوسری جانب صحافیوں نےبھی گزشتہ روزاسلام آبادپریس کلب میں پولیس کے داخل ہونے،تشدد اور توڑپھوڑکی مذمت کی۔ اور پریس گیلری سے واک آؤٹ کیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کے نیشنل پریس کلب میں پولیس نے اندر گھس کر ناصرف صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ املاک کی توڑ پھوڑ بھی کی جس پر ملک بھر کی صحافتی تنظیموں نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے معاملے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔

Leave a reply