سمندری طوفان ’’شکتی‘‘کی شدت میں کمی، ’’سائیکلونک اسٹورم‘‘ کی صورت اختیار کر گیا

0
4

سمندری طوفان ’’شکتی‘‘کی شدت میں کمی ہونےسے طوفان کمزور ہو کر ’’سائیکلونک اسٹورم‘‘ کی صورت اختیار کر گیا۔
سمندری طوفان اس وقت کراچی سے تقریباً 910 کلومیٹر جنوب مغرب میں موجود ہے’’شکتی‘‘طوفان اگلے 24 گھنٹوں میں مزید کمزور ہو کر ڈپریشن میں تبدیل ہونے کا امکان ہے۔سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں آج ہلکی بارش کا امکان ہے۔سمندری ہوائیں 70 سے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کا امکان ہے۔
ماہی گیروں کو 7 اکتوبر تک گہرے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی گئی،سمندر کی صورتحال آئندہ 24 گھنٹوں تک انتہائی خراب رہنے کا امکان ہے،طوفان کے مرکز کے قریب ہوائیں 100 کلومیٹر فی گھنٹہ تک چل سکتی ہیں،سائیکلون وارنگ سینٹر کراچی نظام کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے۔

Leave a reply