وزیراعظم شہبازشریف کی ملایئشین ہم منصب سےملاقات:دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانےکےعزم کااعادہ

0
10

وزیراعظم محمد شہبازشریف نےملائیشین ہم منصب سےملاقات کی،دونوں رہنماؤں نےپاکستان اور ملائیشیادوطرفہ تعاون کومزیدمضبوط بنانےکےعزم کااعادہ کیا۔
وزیراعظم محمدشہبازشریف نےملایئشین وزیراعظم انورابراہیم سے ملاقات کی، شہبازشریف نےاپنے اور وفدکےپرتپاک استقبال اورمہمان نوازی پرشکریہ ادا کیا۔ملاقات کےدوران دوطرفہ تعاون میں مسلسل پیشرفت پراطمینان کا اظہار کیا۔دونوں رہنماؤں نےاقتصادی اورتجارتی تعلقات کومزیدمضبوط بنانےپرتوجہ مرکوزکی۔
ملاقات کےدوران دونوں رہنماؤں نےپاکستان ملائیشیادوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانےکےعزم کااعادہ کیا،اس موقع پرسرمایہ کاری مشترکہ منصوبوں کیلئےنئی راہیں تلاش کرنےکیلئےملکرکام کرنےپربھی اتفاق کیاگیا،پاکستان سے ملائیشیا کو حلال گوشت کی برآمدات کاکوٹہ200ملین ڈالرزتک بڑھانے پر اتفاق کیاگیا، دونوں رہنماؤں نےپاکستان سےملائیشیاکوچاول کی خاطرخواہ برآمدات پراطیمنان کااظہارکیا۔دونوں رہنماؤں نےاہم علاقائی ،مشرق وسطیٰ کی صورتحال اوربین الاقوامی پیشرفت پرتبادلہ خیال کیا۔
ملائیشین وزیراعظم نے مسئلہ فلسطین کےحل اورقیام امن کیلئےپاکستان کےکردارکی تعریف کی،جبکہ پاکستان نےملائیشیامیں یواین،اوآئی سی سمیت دیگر فورسز پر تعاون بڑھانےکی اہمیت پربھی زوردیا۔وزیراعظم شہبازشریف نےجموں وکشمیرکےتنازع کےمنصفانہ حل کیلئےپاکستان کےعزم کااعادہ کیا، پاکستان اورملائیشیاکےدرمیان مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں کےتبادلوں کی بھی تقریب کاانعقادکیاگیا۔
وزیراعظم شہبازشریف اورملائیشین وزیراعظم انورابراہیم نےبھی تقریب میں شرکت کی،پاکستان اور ملائیشیاکےدرمیان سفارتکاروں کی تربیت ،سیاست سےمتعلق مفاہمتی یادداشتوں پردستخط کئےگئےجبکہ ،حلال سرٹیفکیشن ،اعلیٰ تعلیم ،کرپشن اوربدعنوانی کی روک تھام کیلئےبھی مفاہمتی یاددادشت پردستخط کئےگئے،چھوٹےاوردرمیانےدرجےکےکاروبارکےفروغ کیلئےبھی مفاہمتی یادداشت پردستخط کیےگئے۔
دونوں وزرائےاعظم نےوزیراعظم انوابراہیم کی کتاب’’سکرپٹ ‘‘کی رونمائی بھی کی،ملائیشیاکےوزیراعظم کی جانب سےوزیراعظم شہبازشریف اوروفدکےاعزازمیں ظہرانےکابھی اہتمام کیاگیا۔

Leave a reply