توشہ خانہ ٹوکیس :عدالت نےعمران خان اوربشریٰ بی بی سے سوالنامے پر جواب طلب کرلیا

0
5

توشہ خانہ ٹوکیس حتمی مراحل میں داخل،عدالت نےبانی پی ٹی آئی عمران خان اوربشریٰ بی بی سے سوالنامےپرجواب طلب کرلیا۔
سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمندنےاڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹوکیس کی سماعت کی ،بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ بشریٰ بی بی کوکمرہ عدالت میں پیش کیاگیا،عمران خان کے وکیل قوسین فیصل مفتی اورسپیشل پراسیکیوٹرذوالفقارنقوی پرمشتمل پراسکیوشن ٹیم عدالت میں پیش ہوئے۔
بانی پی ٹی آئی کےوکیل قوسین فیصل مفتی نےآخری گواہ محسن ہارون پرجرح مکمل کی۔
عدالت نےبانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کوسیکشن 342کاسوالنامہ فراہم کردیا۔ آئندہ سماعت پرعمران خان اوربشریٰ بی بی اپنےاوپرلگےالزامات کاجواب دینگے،دونوں ملزمان کو29،29سوالات پرمشتمل دستاویزعدالت میں فراہم کئےگئے۔عدالت نےآئندہ سماعت پرملزمان سےسوالنامےپرجواب طلب کرلیا۔
بعدازاں عدالت نے توشہ خانہ ٹوکیس کی سماعت 8اکتوبرتک ملتوی کردی۔

Leave a reply