ویمنز ورلڈکپ: جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے مات دیدی

0
18

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی )ویمنز ورلڈکپ کےساتویں میچ میں جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دےدی۔
اندور میں کھیلے گئے آئی سی سی ویمنزورلڈکپ کےساتویں میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلےکھیلتے ہوئے48  اوورمیں231رنزبنائےجبکہ ساؤتھ افریقہ کی ٹیم نے 41 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پرہدف حاصل کرلیا۔
نیوزی لینڈکی جانب سےسوفی ڈیوائن نے85جبکہ بروک ہالیدےنے45رنزکی اننگزکھیلی۔
جنوبی افریقہ نےہدف باآسانی تزمین برٹز اور سونے لوس کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 41 ویں اوور میں 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
واضح رہےکہ ایونٹ کاپہلامیچ میزبان بھارت اورسری لنکاکی وویمنزکی ٹیموں کےدرمیان کھیلاگیاجس میں بھارت نے59رنزسےکامیابی حاصل کی،جبکہ ٹورنامنٹ کےدوسرےمیچ میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیانے نیوزی لینڈ کو 89رنزسےشکست دی۔ایونٹ کےتیسرےمیچ میں بنگلہ دیش نےپاکستان کو7وکٹوں سے شکست دےکرٹورنامنٹ کافاتحانہ آغازکیا۔ویمن ورلڈکپ کےچوتھےمیچ میں انگلینڈنےجنوبی افریقہ کو 10 وکٹوں سےشکست دی۔ایونٹ کاپانچواں میچ بارش کےباعث منسوخ کردیاگیاتھاجس کی وجہ سے آسٹریلیا اورسری لنکاکی ٹیم کوایک ایک پوائنٹ دےدیاگیا۔ٹورنامنٹ کےچھٹےمیچ میں بھارت نےپاکستان کو88 رنزسےشکست دےدی۔

Leave a reply