9مئی مقدمات:عدالت نےعمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع کردی

0
6

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے 9 مئی سمیت دیگر مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع کر دی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے کیس پر سماعت کی،عمران خان کی جانب سے شمسہ کیانی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئیں۔ بانی پی ٹی آئی کی 6 اور بشریٰ بی بی کی 1 کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے 28 اکتوبر تک متعلقہ مقدمات میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری سے روک دیا۔ عدالت نے اگلی سماعت میں عمران خان کو عدالت میں یا بذریعہ ویڈیو لنک پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔
جج افضل مجوکا نے ریمارکس دیے کہ اڈیالہ جیل حکام کو شوکاز نوٹس بھی جاری کر رہا ہوں۔ عدالت نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
واضح رہےکہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف 9 مئی، اقدام قتل، جعلی رسیدوں سمیت دیگر مقدمات درج ہیں۔

Leave a reply