جاڑے کی آمد: پہاڑوں پر برفباری اور مزید بارشوں کی پیشگوئی

0
12

جاڑے کا موسم آ گیا،پہاڑوں پر برفباری اور بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی،محکمہ موسمیات نے گرمی کے ستائے شہریوں کو نوید سنا دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پہاڑوں پر ہونیوالی برفباری اور حالیہ بارشوں کے بعد سردی نے دستک دیدی ہے اور آئندہ چند روز کے بعد ملک بھر میں مکمل طور پر جاڑے کی آمد ہو جائے گی۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ آج اسلام آباداورگردونواح میں موسم خشک رہنےکاامکان ہے،پنجاب کے بیشتراضلاع میں بھی موسم خشک رہنےکی توقع ہے،جبکہ بلوچستان کےساحلی علاقوں میں چندمقامات پربارش متوقع ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ سندھ کےبیشتراضلاع میں موسم خشک رہنےکاامکان ہے، خیبرپختونخوامیں مطلع جزوی ابرآلودرہنےکی توقع ہے، اُدھر گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلودرہنےکاامکان ہے،دوسری جانب آزادکشمیرکےاکثرعلاقوں میں موسم خشک رہنےکی توقع ہے۔

Leave a reply