26نومبراحتجاج کیس:علیمہ خان کےوارنٹ گرفتاری جاری

26نومبراحتجاج کیس میں علیمہ خان کےوارنٹ گرفتاری جاری کردئیےگئے۔
راولپنڈی کی انسداددہشت گردی عدالت نےعلیمہ خان کےخلاف 26 نومبر جلاؤ گھیراؤکیس کی سماعت کی۔پراسیکیوٹرظہیرشاہ عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نےعلیمہ خان کے26نومبرجلاؤگھیراؤمقدمےمیں وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔
علیمہ خان کےوکلانےعدالت سےایک روزکی حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست دائرکی جس پر پراسیکیوٹرظہیرشاہ نےدرخواست پراعتراضات اٹھائے۔
عدالت نےدلائل سننےکےبعدعلیمہ خان کی حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست خارج کردی۔اورکہاکہ آئندہ سماعت پرتمام ملزمان پرفردجرم عائدکی جائےگی۔
بعدازاں عدالت نےسماعت 11اکتوبرتک ملتوی کردی۔
واضح رہےکہ 26نومبرکامقدمہ تھانہ صادق آبادمیں درج ہے۔