محکمہ موسمیات کی ملک کے چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی

سردیوں کا آغاز، موسم خوشگوار،محکمہ موسمیات نے ملک کے چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے،تاہم خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، جبکہ بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں چند مقامات پر بارش بھی متوقع ہے، اسی طرح گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباداورگردونواح میں موسم خشک رہنےکاامکان ہے،پنجاب کےبیشتراضلاع میں موسم خشک رہنےکاامکان ہے،مری،گلیات اورگردونواح میں بھی موسم خشک اورسردرہنےتوقع ہے۔