پارٹی پوزیشنزمیں بڑی تبدیلی،الیکشن کمیشن کی نئی فہرستیں جاری

قومی وصوبائی اسمبلیوں میں پارٹی پوزیشنزمیں بڑی تبدیلی،الیکشن کمیشن نےنئی فہرستیں جاری کردیں۔
الیکشن کمیشن نےسپریم کورٹ کے25اگست 2025کےحکم پرنوٹیفکیشن جاری کردیا،جس کےمطابق قومی وصوبائی اسمبلیوں میں پی ٹی آئی اورسنی اتحادکونسل کےتمام ارکان آزادقراردئیےگئے۔
الیکشن کمیشن کےنوٹیفکیشن میں کہاگیاکہ قومی اسمبلی ،پنجاب ،کےپی اورسندھ اسمبلی کی پارٹی پوزیشنزازسرنوترتیب دی گئی ،سپریم کورٹ فیصلےکےبعدارکان کی وابستگی پی ٹی آئی یاسنی اتحادکونسل سےظاہرنہیں ہوگی۔