چین میں ڈرائیور کے بغیرجدید اے آئی بسیں سڑکوں پر دوڑنے لگیں

0
6

سفر و سیاحت کا نیا انداز،چین میں خودکار بغیرڈرائیور کے جدید بسیں سڑکوں پر دوڑنے لگیں۔
یہ بسیں مکمل طور پر مصنوعی ذہانت (AI) کے نظام کے تحت چلتی ہیں اور خود بخود سڑک پر اپنے راستے، رفتار اور رکنے کے مقامات کا تعین کرتی ہیں۔چینی کمپنی نے اپنی اس اے آئی بس کو شہری ٹرانسپورٹ کے مستقبل کی ایک جھلک قرار دیا ہے،کیونکہ اس بس میں نہ سٹیئرنگ وہیل ہے، نہ پیڈل اور نہ ہی ڈرائیور کی سیٹ۔ یہ بسیں جدید سینسرز، کیمروں اور نیویگیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے خود کار انداز میں چلتی ہیں۔ابتدائی طور پر یہ بسیں چین کے چند بڑے شہروں میں آزمائشی بنیادوں پر چلائی جا رہی ہیں۔
کمپنی کے مطابق یہ بسیں ناصرف حادثات کے خطرات کم کریں گی، بلکہ ٹریفک کے بہاؤ اور ایندھن کی بچت میں بھی مددگار ثابت ہوں گی۔
ماہرین کے مطابق یہ منصوبہ چین کے اس ہدف کی جانب ایک بڑا قدم ہے، جس کے تحت 2030 تک خودکار گاڑیوں کو عام ٹریفک میں شامل کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

Leave a reply