ریاض ایئر لندن کیلئے پہلی اڑان کب بھرے گی ؟ تاریخ سامنے آگئی

فضائی مسافروں کیلئے خوشخبری ،ریاض ایئر لندن کیلئے پہلی اڑان کب بھرے گی ؟ تاریخ سامنے آگئی۔
سعودی عرب کی نئی قومی فضائی کمپنی ریاض ایئرکی پہلی پرواز 26 اکتوبر 2025 کو ریاض سے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ کیلئے روانہ ہوگی۔
رپورٹس کے مطابق پہلے مرحلے کے آپریشنل پروگرام کے تحت سفر کرنیوالوں میں ریاض ایئر کے ملازمین اور مخصوص گروپس کیلئے ٹکٹس فروخت کی جائیں گی ،تاکہ سروس کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے تجرباتی مراحل کو مکمل کیا جا سکے۔
ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ریاض ایئر کی پہلی پرواز آر ایکس 401 صبح تین بجے روانہ ہو گی، جو لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر دن ساڑھے سات پہنچے گی، جبکہ واپسی کی پرواز آر ایکس 402 لندن کے وقت کے مطابق صبح ساڑھے9 بجےاڑان بھرے گی، جو ریاض کے وقت کے مطابق سات بجے لینڈ کرے گی۔
ایئرلائن کی جانب سے لائیلٹی پروگرام ’’سفیر‘‘ بھی شروع کیا گیا ہے۔ ابتدائی رجسٹریشن کرانے والے ممبران کو بکنگ کی سہولت و دیگر مراعات حاصل ہوں گی۔ سعودی عرب کی جانب سے ریاض ایئر کو اپنے دوسرے فلیگ شپ کیریئر کے طور پر متعارف کروانا وژن 2030 کے مقاصد کے مطابق مملکت کی تیزی سے عالمی سیاحتی مقام میں تبدیلی کے ساتھ ہم آہنگ کرنا ہے۔