وزیرخزانہ آئی ایم ایف ،ورلڈبینک کے اجلاسوں میں شرکت کیلئے امریکا روانہ

وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب آئی ایم ایف اورورلڈبینک کےسالانہ اجلاسوں میں شرکت کیلئے امریکا روانہ ہوگئے۔
وفاقی وزیرخزانہ ورلڈبینک اورآئی ایم ایف کےپلیزی اجلاسوں میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، محمداورنگزیب آئی ایم ایف ،ورلڈبینک ،آئی ایف سی اورایم آئی جی اےکےاعلیٰ حکام سےملاقاتیں کریں گے،وزیرخزانہ کی عالمی بینک کےصدراجےبنگاسےملاقات ہوگی۔
وفاقی وزیرخزانہ اجےبنگاکی خصوصی دعوت پرمنتخب ممالک کےوزرائےخزانہ کودیےگئےعشائیہ میں شرکت کریں گے، محمداورنگزیب کی آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹلیناجارجیواسےبھی ملاقات ہوگی، وزیر خزانہ چین،برطانیہ ،سعودی عرب ،ترکیہ اورآذربائیجان کےہم منصبوں سےملاقات کریں گے۔
وائٹ ہاؤس کےاعلیٰ حکام اورامریکی کانگرس کی فنانشل سروسزکمیٹی کےچیئرمین سےملاقاتیں شیڈول ہیں،امریکی اسٹیٹ ،ٹریژری ڈیپارٹمنٹس اورڈی ایف سی حکام سےبھی ملاقاتیں ہوں گی۔