برازیل کا غیر ملکی طلبا کیلئےسکالرشپ کا اعلان

پاکستانی طلبا کیلئے خوشخبری، برازیل کا غیر ملکی طلبا کیلئے سکالرشپ کا اعلان ،برازیل نے تعلیمی سال 2026 کیلئے پی ای سی-پی جی (گریجویٹ طلبا کیلئے ایکسچینج پروگرام) کے تحت درخواستیں طلب کر لیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ پروگرام ان غیر ملکی طلبا کو سکالرشپ دیتا ہے، جو برازیل کے تسلیم شدہ اعلیٰ تعلیمی اداروں (ایچ ای آئیز) میں پوسٹ گریجویٹ تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں۔پی ای سی-پی جی 2026 پروگرام کے تحت طلبا مکمل ماسٹرز، مکمل ڈاکٹریٹ یا سینڈوچ ڈاکٹریٹ پروگراموں کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔
یہ کورسز بین الاقوامی سکالرز کو برازیل میں تعلیم حاصل کرنے اور مختلف شعبوں میں جدید تحقیق میں حصہ لینے کی اجازت دیں گے۔