لاہورشہر کا فضائی معیار آج غیر صحت بخش رہنے کا امکان

لاہور کا فضائی معیار آج حساس افراد کیلئے غیر صحت بخش رہنے کا امکان،سموگ کی نگرانی اور پیشگوئی کرنیوالے نظام کے مطابق شہر کا فضائی معیار آج غیر صحت بخش رہنے کا امکان ہے۔
سسٹم کے مطابق گزشتہ روز دن کے ابتدائی اوقات میں اے کیو آئی 175 تک رہا ،جبکہ دن بھر کی اوسط سطح 155 ریکارڈکیا گیا۔ رات 9 سے 11 بجے کے دوران بڑھتی ٹریفک، ایندھن کا زیادہ استعمال اور درجہ حرارت میں کمی، آلودگی میں اضافے کا باعث بنی، جبکہ دن کے اوقات میں فضائی معیار میں بتدریج بہتری رہی۔
حکام کا کہنا ہے کہ شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں، بچوں اور بزرگوں کو صبح کے اوقات میں باہر جانے سے احتیاط برتنے کی تلقین کریں اور گاڑیوں کا ایمشن ٹیسٹ یقینی بنائیں۔حکومتی ادارے اور ضلعی انتظامیہ فضائی معیار کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں ،تاکہ آلودگی میں کمی کے لیے فوری اقدامات یقینی بنائے جا سکیں، لیکن اس کے عملدرآمد میں حکومت کی معاونت معاشرے کے ہر فرد کا فرض ہے۔