لاہور چڑیا گھر میں نایاب قسم کے جانوروں کے دلفریب مجسمے نصب

سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات،لاہور چڑیا گھر میں نایاب اقسام کے جانوروں کے دلفریب مجسمے نصب،چڑیا گھر میں اب زندہ جنگلی جانوروں اور پرندوں کے ساتھ نایاب جانوروں کے مجسمے بھی تفریح کیلئے آنیوالے سیاحوں کی دلچسپی اور توجہ کا مرکز بن گئے۔
لاہور چڑیا گھر میں حال ہی میں 14 نئے مجسمے نصب کیے گئے ہیں، جن میں زرافہ، میکاؤ، گینڈا، سانپ اور ہاتھی سمیت کئی نایاب جانور شامل ہیں، اس سے قبل ہاتھی، شیر، بن مانس اور مارخور کے مجسمے لگائے جاچکے ۔
نایاب جانوروں کے یہ مجسمے سیاحوں کو تفریح کے ساتھ جنگلی حیات کے بارے میں آگہی دینے کے مقصد کیلئے نصب کیے گئے ہیں، ان کے علاوہ چڑیا گھر میں جانوروں اور پرندوں کے پنجروں اور انکلوژرز کے باہر معلوماتی بورڈ بھی نصب کیے گئے ہیں، جن پر ان کی عادات، خوراک اور مسکن سے متعلق معلومات درج ہیں، جلد ان بورڈز پر کیو آر کوڈ بھی بنائے جائیں گے۔