ویمنزورلڈکپ:ساؤتھ افریقہ نےبنگلہ دیش کو3وکٹوں سےشکست دیدی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی )ویمنزورلڈکپ کے14ویں میچ میں جنوبی افریقہ نےبنگلہ دیش کو3وکٹوں سے شکست دے دی۔
بھارت کے شہر وشکاپٹنم میں کھیلےگئے آئی سی سی ویمنزورلڈکپ کے14ویں میچ میں بنگلہ دیش ٹیم نےٹاس جیت کرپہلےبیٹنگ کافیصلہ کیابنگلہ دیش ویمنزنےپہلے کھیلتےہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 232 رنز بنائے۔ جنوبی افریقہ نے 49.3اوورزمیں7وکٹوں کےنقصان پرہدف حاصل کرلیا۔
بنگلہ دیش کی جانب سے فرغانہ حق نے 30 رنزکی اننگزکھیلی جبکہ کپتان نگار سلطانہ نے 32 رنز بنائے۔ شورنا اکتر 51 رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ رہیں، شرمین اختر نےبھی 50رنزکی اننگزکھیلی۔
جنوبی افریقہ کی جانب سےٹرائیون 62رنزکےساتھ نمایاں رہیں جبکہ ماریزان کپ نے 56رنز بنا ئے،نادین ڈی کلرک نے 37 اور وولوارڈٹ نے 31 رنز کی اننگزکھیلی ۔