جےیوآئی کی نئےوزیراعلیٰ کےانتخاب کی درخواست پرسماعت کل تک ملتوی

0
5

جےیوآئی کی خیبرپختونخواکےنئےوزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی درخواست پرسماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔
پشاورہائیکورٹ کےجسٹس سیدارشدعلی اورجسٹس وقاراحمدنےجےیوآئی کی نئےوزیراعلیٰ کےانتخاب کیخلاف درخواست پرسماعت کی۔درخواست گزارکےوکیل عدالت میں پیش نہ ہوسکے۔
جسٹس سیدارشدعلی نےاستفسارکیاکہ درخواست گزارکہاں ہے۔جس پرجونیئروکیل نےجواب دیاکہ سینئروکیل دوسری عدالت میں مصروف ہیں۔جسٹس سیدارشدعلی نےکہاکہ اس کیس کوکل سنیں گے۔
بعدازاں عدالت نےکیس کی مزیدکارروائی کل تک ملتوی کردی ۔
واضح رہےکہ جےیوآئی کےپارلیمانی لیڈرلطف الرحمان نےپشاورہائیکورٹ میں خیبرپختونخواکےنئےوزیراعلیٰ سہیل آفریدی کےانتخاب کوچیلنج کیاتھا۔

Leave a reply