کیا مصنوعی ذہانت انسانی یادداشت کو آہستہ آہستہ مٹا رہی ہے؟

0
8

کیا اے آئی انسانی یادداشت کو آہستہ آہستہ مٹا رہی ہے؟حیرت انگیز اورحیران کن تفصیلات سامنے آ گئیں۔
ماہرین کے مطابق مصنوعی ذہانت کے بڑھتے استعمال کے باعث انسانی دماغ کو یادداشت اور تنقیدی سوچ میں کمی کا مسئلہ درپیش ہے۔ جدید دور میں جہاں اے آئی اور ڈیجیٹل آلات زندگی کو آسان بنانے میں مدد دے رہے ہیں، وہیں اس کی وجہ سے انسانی ذہن پر انحصار بتدریج کم ہوتا جا رہا ہے، جس کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ لوگ ضروری معلومات یاد رکھنے اور مسئلہ حل کرنے کی صلاحیتوں سے دستبردار ہو رہے ہیں۔
مختلف تحقیقی رپورٹس کے مطابق اے آئی پر زیادہ انحصار کرنے سے دماغی مشقوں میں کمی آ رہی ہے، جو تخلیقی اور تجزیاتی صلاحیتوں کے زوال کا باعث بن سکتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اے آئی کبھی بھی انسانی دل کی گہرائیوں میں بسنے والی خداداد خصوصیات جیسے ہمدردی، تخلیقیت اور عبادت کی صلاحیت کی نقل نہیں کر سکتا، اے آئی ہماری فکری صلاحیتوں کو مکمل طور پر نہیں لے سکتا ،کیونکہ انسانی دماغ کی سوچ، ادراک اور تجزیہ کی طاقت منفرد ہے، جو مشینوں میں ممکن نہیں۔اس کے باوجود انسانی یادداشت کے انداز میں تبدیلی آ رہی ہے ،کیونکہ اب ہم ٹیکنالوجی پر زیادہ انحصار کرتے ہیں۔
اس کیلئے علمی سائنس کی محققین نے گوگل ایفیکٹ ، ڈیجیٹل ایمنیشیا کی اصطلاح وضع کی ہے، جس کا مطلب ہے کہ جب لوگوں کو معلوم ہوتا ہے کہ معلومات ان کے آلات پر آسانی سے دستیاب ہیں، تو وہ خود اسے یاد رکھنے کی کوشش کم کرتے ہیں۔

Leave a reply