سابق سپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی انتقال کرگئے

0
7

سابق سپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی 74سال کی عمرمیں انتقال کرگئے۔
خاندانی ذرائع کےمطابق آغاسراج درانی کئی روزسےنجی ہسپتال میں زیرعلاج تھے،آغاسراج درانی کی میت شکارپوراُن کےآبائی گاؤں لائی جائےگی ۔
صدرمملکت آصف علی زرداری نےآغاسراج درانی کےانتقال پرگہرےدکھ کااظہارکیا،صدرمملکت نے آغاسراج درانی کی سیاسی وعوامی خدمات کوخراج تحسین پیش کیا۔
صدرمملکت آصف علی زرداری نےکہاہےکہ آغاسراج درانی نےجمہوری اقدارکےفروغ میں نمایاں کردار اداکیا،صدرمملکت نےمرحوم کےاہل خانہ سے دلی ہمدردی اورتعزیت کااظہارکیا۔
وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نےبھی آغاسراج درانی کےانتقال پرگہرےدکھ اورافسوس کااظہار کیا۔
مرادعلی شاہ کاکہناہےکہ آغاسراج درانی پیپلزپارٹی کےمخلص ،وفاداراوراصول پسندرہنماتھے،آغاسراج درانی نےسندھ اسمبلی کی مضبوط جمہوریت کیلئےاہم کرداراداکیا۔

Leave a reply