پہاڑوں پر برفباری ،آب وہوامیں خنکی، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

0
4

پہاڑوں پر برفباری ،آب وہوامیں خنکی ،محکمہ موسمیات نے سردی کی آمد کا اعلان کردیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور مرطوب رہے گا، تاہم پہاڑی علاقوں میں بارش اور ہلکی برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباداورگردونواح میں موسم خشک رہےگا،پنجاب کےبیشتراضلاع میں موسم گرم اورخشک رہےگا،جبکہ مری ،گلیات اورگردونواح میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے،بلوچستان کے بیشتراضلاع میں موسم خشک اورسردرہےگا۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ خیبرپختونخواکےبیشترمیدانی اضلاع میں موسم خشک اورسردرہنےکی توقع ہے،اُدھرگلگت بلتستان میں موسم خشک اور سرد رہنے کاامکان ہے،آزادکشمیرمیں موسم خشک اور سردرہنےکی توقع ہے۔

Leave a reply