8 جنگیں روکیں مگر پھر بھی نوبیل انعام نہیں ملا، ٹرمپ کاشکوہ

0
7

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےشکوہ کرتےہوئےکہاکہ 8 ماہ میں 8 جنگیں روکیں مگر پھر بھی نوبیل انعام نہیں ملا۔
امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اور پاکستان جوہری جنگ کے بہت قریب تھے، پاک بھارت جنگ میں 7 طیارے گرائے گئے تھے۔اب تک 8 جنگیں رکوا چکا ہوں۔
صدر ٹرمپ کاکہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے مجھے کہا کہ آپ نے لاکھوں زندگیاں بچائی ہیں۔ٹرمپ نے کہا کہ پاکستانی وزیراعظم کا اشارہ اُس ممکنہ ایٹمی جنگ کی جانب تھا جو بھارت اور پاکستان کے درمیان چھڑنے کے قریب تھی۔
امریکی صدر نے اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کے بعد وائٹ ہاؤس میں بال روم پروجیکٹ کے عشائیے سے خطاب کے دوران بھی پاک بھارت جنگ رکوانے کا ذکر کیا۔
ٹرمپ نے کہا کہ مجھے جنگیں رکواناپسند ہے، تجارت کو جنگیں روکنے کے لیے استعمال کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ 8 ماہ میں 8 جنگیں روکیں مگر پھر بھی نوبیل انعام نہیں ملا، ہوسکتا ہے اگلاسال بہتر ہو۔

Leave a reply