وفاقی بیورکریسی میں تقرروتبادلے

وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلوں کانوٹیفکیشن جاری کردگیا۔
نوٹیفکیشن کےمطابق جوائنٹ سیکرٹری مواصلات ڈویژن ثمرین زہرہ کا تبادلہ کردیاگیا،ثمرین زہرہ کو جوائنٹ سیکرٹری قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن تعینات کردیاگیا۔
نوٹیفکیشن میں کہاگیاکہ جوائنٹ سیکرٹری قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن مظفر علی برکی کوعہدے سے ہٹادیا گیاجبکہ جوائنٹ سیکرٹری مظفر علی برکی کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے۔