سفروسیاحت کے فروغ کیلئے جاپانی ایئر لائن کا حیرت انگیز اقدام

سفر وسیاحت کے فروغ کیلئے جاپان کا حیرت انگیز اقدام،جاپانی ایئر لائنز نے ملک کے ان شہروں کیلئے پروازیں مفت کردیں، جہاں سیاحوں کا زیادہ رجحان نہیں۔ یہ سہولت صرف غیر ملکی سیاحوں کو فراہم کی جائے گی۔
جاپانی ایئر لائنز کا کہنا ہے کہ سیاحت کا شعبہ کورونا کے بعد سے اب تک جاپان میں پوری طرح فعال نہیں ہوسکا ، ایسے میں لازم ہے کہ غیر ملکی سیاحوں کو متوجہ کرنے کیلئے پُرکشش آفرز کی جائیں۔
جاپانی ایئر لائنز کا کہنا ہے کہ مفت پروازوں کا مقصد جاپان کے ایسے سیاحتی مقامات کو فروغ دینا ہے، جہاں عمومی طور پر سیاح جانا زیادہ پسند نہیں کرتے۔
جاپانی ایئر لائن کے مطابق غیر ملکی سیاح اب جاپان کے ریٹرن ٹکٹ خریدتے وقت چند جاپانی شہروں کے مفت ایئر ٹکٹ حاصل کرسکیں گے۔ اس طرح وہ یہ بھی اندازہ لگاسکیں گے کہ جاپان جانا اور سیر و تفریح کرنا اُن کیلئے کتنا سستا ہے۔
جاپانی ایئر لائنز کے اس اقدام کو انتہائی حیرت انگیز قرار دیا جارہا ہے، کیونکہ یورپ کے کئی خطوں میں جہاں اوور ٹورازم کا ایشو اٹھایا جا رہا ہے، ایسے میں جاپانی ایئر لائنز کایہ اقدام واقعی حیران کن ہے۔