شہریوں کےجان ومال کی حفاظت ہماری پہلی ترجیح ہے،مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےکہاہےکہ شہریوں کےجان ومال کی حفاظت ہماری پہلی ترجیح ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسےکابینہ میں شامل ہونےوالےنئےوزرانے ملاقات کی،مریم نوازنےصوبائی وزیرقانون رانااقبال اورصوبائی وزیرمحنت منشااللہ کی کابینہ میں شمولیت پرخیرمقدم کیا،وزیراعلیٰ نےرانامحمداقبال اورمنشااللہ بٹ کی کابینہ میں شمولیت کوخوش آئندقراردیا۔
ملاقات میں پارٹی اورسیاسی امور،ملکی حالات،امن وامان کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیاجبکہ وزیراعلیٰ مریم نوازنے فیکٹری ورکرزاورمزدوروں کی رجسٹریشن میں شفافیت کی ہدایت کی وزیراعلیٰ نے صوبائی وزیرمحنت کومقررکردہ اجرت کی ادائیگی یقینی بنانےکی ہدایت بھی کی ۔
اس موقع پرگفتگوکرتےہوئےوزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکاکہناتھاکہ شہریوں کےجان ومال کی حفاظت ہماری پہلی ترجیح ہے۔