جرمنی:فوجی سروس میں اصلاحات کا قانون حکومتی اتحادی جماعتوں نےمستردکردیا

جرمنی میں فوجی سروس میں اصلاحات سےمتعلق قانون حکومتی اتحادی جماعتوں نےمستردکردیا۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق جرمنی کی پارلیمنٹ نےفوجی سروس میں اصلاحات سےمتعلق قانون پربحث کاآغازکردیا،مجوزہ قانون کےتحت 18سالہ نوجوانوں کی اپنی اہلیت اورفوج میں شمولیت سےمتعلق سوالنامہ بھرناہوگا۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کےمطابق حکومت کامقصد2035تک فوجی اہلکاروں کی تعداد2لاکھ60ہزار تک پہنچاناہے،حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں نےمجوزہ قانون کو مستردکردیا،بل کومزید جائزے کےلئےپارلیمانی کمیٹیوں کےسپردکردیاگیا۔