پاکستان ایجوکیشن اینڈومنٹ فنڈ کا سکالرشپ کو ڈیجیٹلائز کرنے کا اعلان

0
9

سکالر شپ لینے والے ہونہار طلبا کیلئے خوشخبری،پاکستان ایجوکیشن اینڈومنٹ فنڈ نے سکالرشپ ادائیگی کا نظام ڈیجیٹل کرنے کا اعلان کر دیا۔
اس سلسلے میں اے ایس بینک کے ادارے زندگی اور پاکستان ایجوکیشن اینڈومنٹ فنڈ کے درمیان مفاہمتی معاہدہ طے پا گیا۔ سکالرشپ فنڈز طلبا کو اب ڈیجیٹل نظام سے براہ راست ٹرانسفر کیے جائیں گے۔
پاکستان ایجوکیشن اینڈومنٹ پروگرام حکام کے مطابق ڈیجیٹل سسٹم سے شفافیت اور بروقت ادائیگی یقینی بنائی جائے گی۔اس سے ناصرف تعلیم کو فروغ ملے گا، بلکہ تعلیمی شعبے میں جدت بھی آئے گی۔

Leave a reply