وزیراعلیٰ خیبرپختونخواسہیل آفریدی کاچیف جسٹس یحییٰ آفریدی کوخط

0
8

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواسہیل آفریدی نےچیف جسٹس یحییٰ آفریدی کوعمران خان سےملاقات کےلئے خط لکھ دیا۔
میں بطور منتخب وزیراعلیٰ اور ساڑھے چار کروڑ عوام کا نمائندہ اپنے آئینی، قانونی اور اخلاقی فریضے کی انجام دہی کے لیے اپنی جماعت کے پیٹرن ان چیف عمران خان جو اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہیں سے ملاقات کرنا چاہتا ہوں، تاکہ اہم امور پر ان کی ہدایات حاصل کی جا سکیں۔
اس ضمن میں، میں پہلے ہی وفاقی وزارتِ داخلہ اور محکمہ داخلہ پنجاب کو تحریری طور پر آگاہ کر چکا ہوں، اور متعدد بار رابطہ کرنے کے باوجود مجھے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔
لہٰذا گزارش ہے کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اور متعلقہ حکام کو فوری طور پر ملاقات کے انتظامات اور اجازت سے متعلق ہدایات جاری کی جائیں، تاکہ میں اپنی آئینی ذمہ داریاں مؤثر طریقے سے نبھا سکوں۔
واضح رہےکہ نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخواسہیل آفریدی گزشتہ روزراولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سےملاقات کےلئےپہنچےتوپولیس نےان کوملاقات کی اجازت نہیں دی جس کی وجہ سےوہ واپس چلےگئے۔

Leave a reply