محکمہ موسمیات نے شدید سردی کی قیاس آرائیاں مسترد کر دیں

کیا رواں سال واقعی کڑاکے کی سردی پڑے گی ؟ محکمہ موسمیات نے شدید سردی کی قیاس آرائیاں مسترد کر دیں ۔
محکمہ موسمیات نے رواں برس پاکستان میں غیر معمولی سردی یا ریکارڈ توڑ موسمِ سرما سے متعلق سوشل میڈیا پر پھیلنے والی قیاس آرائیاں مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دسمبر سے فروری تک ملک بھر میں درجہ حرارت اور بارشیں معمول کے مطابق یا قدرے کم رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بعض غیر ذمہ دارانہ رپورٹس میں رواں برس انتہائی شدید سردی اور ریکارڈ توڑ برف باری کے دعوے کیے گئے ہیں، جن کی کوئی سائنسی حقیقت موجود نہیں ۔ سرد موسم کی ہلکی دستک محسوس ہونے لگی ۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباداورگردونواح میں موسم خشک رہنےکاامکان ہے،مری ،گلیات اورگردونواح میں موسم خشک رہےگا، جبکہ بلوچستان کےبیشتراضلاع میں موسم خشک اور سرد رہنےکی توقع ہے،اُدھرسندھ کےبیشتراضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنےکاامکان ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہنا ہےکہ خیبرپختونخواکےبیشتراضلاع میں موسم سردرہنےکی توقع ہے،اُدھرگلگت بلتستان میں موسم خشک سردرہنےکاامکان ہے،دوسری جانب آزادکشمیرمیں موسم خشک اورسردرہےگا۔