عالمی مارکیٹ میں سونےکی قیمت گرگئی،خام تیل کےدام بڑھ گئے

عالمی مارکیٹ میں سونےکی قیمت گرگئی،خام تیل کےدام بڑھ گئےاورکرپٹوکرنسی بٹ کوائن ،ایتھریم اور سولاناکی قدرمیں کمی ہوگئی۔
ذرائع کےمطابق عالمی مارکیٹ میں سونےکی قیمت4ہزار300ڈالرکی سطح سے گرگئی،سونےکی فی اونس قیمت36ڈالرکی کمی سے4ہزار267ڈالرہوگئی،فی اونس چاندی2ڈالرکی کمی سے50.62ڈالرمیں فروخت ہوئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کےبعدبرینٹ کروڈ23سینٹ بڑھ کر61.29فی بیرل میں فروخت ہوا جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ8سینٹ کےاضافے سے 57.54 ڈالرمیں فروخت ہوا۔
ذرائع کاکہناہےکہ کرپٹوکرنسی بٹ کوائن ،ایتھریم اورسولاناکی قدرمیں کمی ریکارڈکی گئی جبکہ بٹ کوائن ایک فیصدکمی سےایک لاکھ96ہزارڈالرمیں فروخت ہوا، ایتھریم19ڈالرکی کمی سے3ہزار851 ڈالر کا ہوگیا ،سولاناکی قدر2ڈالرکی کمی سے183ڈالرریکارڈکی گئی۔