پنجاب میں دفعہ 144کےنفاذمیں توسیع کافیصلہ

پنجاب میں دفعہ 144کےنفاذمیں توسیع کافیصلہ امن کےقیام ،انسانی جانوں اوراملاک کےتحفظ کیلئےکیاگیا۔
کابینہ کمیٹی برائےامن وامان کے38ویں اجلاس میں دفعہ144کےنفاذمیں توسیع کی سفارش کی گئی،محکمہ داخلہ پنجاب نےجمعہ 24اکتوبرتک دفعہ144کے نفاذمیں توسیع کانوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کےمطابق حکومت پنجاب نےدہشت گردی اورامن عامہ کےخدشات کےپیش نظراحکامات جاری کیے،پابندی کااطلاق شادی تقریبات ،جنازے اور تدفین پرنہیں ہوگا،سرکاری فرائض کی انجام دہی پر موجود افسران واہلکار،عدالتیں پابندی سےمستثنیٰ ہیں۔
نوٹیفکیشن میں کہاگیاکہ لاؤڈسپیکرصرف اذان اورجمعہ کےخطبہ کیلئےاستعمال کیےجاسکتےہیں،سیکیورٹی خطرات کےپیش نظرعوامی جلوس ودھرنا دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہوسکتاہے ،شرپسند عناصر عوامی احتجاج کافائدہ اٹھاکرریاست مخالف سرگرمیاں کرسکتےہیں۔