معیشت بحالی اورتبدیلی کی راہ پرگامزن ہے،وزیرخزانہ محمداورنگزیب

0
105

وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب نےکہاہےکہ ہم نےایک ایسی معیشت سنبھالی تھی جومشکلات کاشکار تھی مگراب معیشت بحالی اورتبدیلی کی راہ پرگامزن ہے۔
وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب کاہارورڈیونیورسٹی میں پاکستان کانفرنس سےخطاب کرتےہوئے کہنا تھاکہ پاکستان اس وقت ایک اہم موڑپرپہنچ چکاہے ،معیشت بحالی اورتبدیلی کی راہ پرگامزن ہے،ہم نےایک ایسی معیشت سنبھالی تھی جو مشکلات کاشکارتھی ،جی ڈی پی اورزرمبادلہ کےذخائرمیں کمی جیسے چیلنجز کا سامنا تھا۔
وزیرخزانہ نےماحولیاتی تبدیلی اورمالیاتی شعبےمیں جرات مندانہ اصلاحات کے عزم کااظہار کیا۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ ہم نےمعیشت کےبنیادی ڈھانچےکومستحکم کیا،استحکام خود کوئی منزل نہیں بلکہ ترقی کاذریعہ ہے،پاکستان میں ترقی کےبڑےمواقع موجود ہیں،معدنی وسائل،آئی ٹی شعبےمیں توسیع اورگرین انرجی منصوبےہیں،قرضوں کےحجم کودرمیانی مدت میں60فیصدسےبھی کم کیاجائےگا،خسارےمیں چلنے والےسرکاری اداروں کی نجکاری کی جائےگی،نجکاری سےہرسال جی ڈی پی کا2فیصدبچنےکی توقع ہے۔

Leave a reply