پاکستان نے دفاعی و معاشی میدان میں بڑی کامیابیاں حاصل کیں، وزیراعظم

0
6

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے معاشی اور دفاعی میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں، اور ڈیڑھ سال میں ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچا لیا گیا۔
رکن قومی اسمبلی افتخار نذیر کی رہائش گاہ پر سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ چند ماہ قبل اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو ایک عظیم فتح عطا فرمائی، جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ چار دن کی جنگ میں پاکستان کو تاریخی کامیابی حاصل ہوئی، تینوں مسلح افواج نے بے مثال کارکردگی دکھائی، اور فیلڈ مارشل نے فرنٹ لائن سے جنگ کی قیادت کی۔ ان کے مطابق بھارت اس شکست کو قیامت تک فراموش نہیں کر سکے گا۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ مریم نواز اور ان کی ٹیم نے عوامی خدمت اور خلوص کی اعلیٰ مثال قائم کی ہے، جو لائقِ تحسین ہے۔

Leave a reply