پاکستان اور افغانستان کی جنگ بندی کروانا بہت آسان ہے،امریکا

0
107

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےکہاہےکہ پاکستان اور افغانستان کی جنگ بندی کرواناان کے لیے بہت آسان ہے۔
امریکی صدر نے اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے جنگیں رکوانا پسندہے، حالیہ پاکستان اور افغانستان کی سرحدی کشیدگی سے آگاہ ہوں اور دونوں ممالک کے درمیان اس جنگ کو روکنا میرے لیے بہت آسان ہے۔
امریکی صدر نے گفتگو کے دوران ایک بار پھرپاک بھارت جنگ بندی کا ذکر کردیا، صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے مجھےکہا کہ میں نے پاک بھارت جنگ ختم کرکے لاکھوں جانیں بچائیں۔
یاد رہےکہ گزشتہ دنوں افغانستان میں طالبان اور فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں پر پاکستان کی ٹارگٹڈ کارروائیوں میں درجنوں ہلاکتوں کے بعد افغان طالبان کی درخواست پر شام 6 بجے سے اگلے 48 گھنٹوں کے لیے عارضی سیز فائرکا فیصلہ کیا گیا تھا۔

Leave a reply