دوسراٹیسٹ :پاکستان کاجنوبی افریقہ کیخلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کافیصلہ

0
5

پاکستان اورجنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ  میں قومی ٹیم نےٹاس جیت کر پہلےبیٹنگ کرنے کافیصلہ کیاہے۔
راولپنڈی میں کھیلےجارہےٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ  میں  پاکستان کےکپتان شان مسعودنےٹاس جیت کر پہلےبیٹنگ کافیصلہ کیاہے، پہلی اننگزمیں پاکستان کی جنوبی افریقہ کےخلاف بیٹنگ جاری ہے،پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا۔قومی ٹیم نے بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے 32 رنز بنا لیے ہیں۔
شان مسعود:
ٹاس کےموقع پرقومی ٹیم کےکپتان شان مسعودکاکہناتھاکہ آج کےمیچ میں ایک تبدیلی کی ہے،فاسٹ بولرحسن علی کوآرام دیاگیاہےجبکہ آصف آفریدی کوٹیم میں شامل کیاگیاہے، آصف آفریدی ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے، شاہین آفریدی نے آصف آفریدی کو ٹیسٹ کیپ دی۔ آصف آفریدی نے 39 سال 299 دن کی عمر میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا۔
ایڈن مارکرم :
پروٹیزکےکپتان ایڈن مارکرم کا کہنا تھا کہ ہم بھی اگرٹاس جیت جاتےتوپہلےبیٹنگ ہی کرتے، پنڈی ٹیسٹ کے لیے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں، کیشو مہاراج، مارکو جینسن کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
واضح رہےکہ دوٹیسٹ میچوں کی سیریزکےپہلےمیچ میں پاکستان نےجنوبی افریقہ کو93رنزسےشکست دےکرسیریزمیں برتری حاصل کرلی ہے۔

Leave a reply