انسدادِ سموگ آپریشن، سیف سٹی کیمروں سے پنجاب بھر میں سخت سرویلنس

0
9

سیف سٹی انسدادِ سموگ آپریشن میں تیزی، سیف سٹی کیمروں کی مدد سے لاہور سمیت پنجاب بھر میں سخت سرویلنس جاری ہے۔
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے سموگ کے تدارک کے لیے خصوصی’’سموگ سرویلنس ٹیمیں‘‘تشکیل دے دیں،سیف سٹی کے جدید کیمروں اور ڈرون ٹیکنالوجی سے آلودگی پھیلانے والے 350 سے زائد عناصر کی نشاندہی کی گئی،لاہور میں 85 دھواں چھوڑتی گاڑیوں اور 262 بغیر ترپال ٹرالیوں کی نشاندہی پر فوری کارروائی کی گئی۔
سمارٹ سیف سٹی سنٹرز سے دھواں چھوڑتی گاڑیوں، چمنیوں، فیکٹریوں اور بھٹوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیوں کاسلسلہ جاری ہے۔
ترجمان سیف سٹی کاکہناتھاکہ دھواں چھوڑتی گاڑیاں دکھائی دینے پر ای چالان بھی جاری کیے جا رہے ہیں،سیف سٹی جرائم کی روک تھام کیساتھ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے مصروف عمل ہے،شہری سموگ پھیلانے والی سرگرمیوں کی اطلاع فوری طور پر ایمرجنسی 15 پر دیں۔

Leave a reply