سہ ملکی سیریز:زمبابوےکرکٹ بورڈنےپی سی بی کی دعوت قبول کرلی

0
13

سہ ملکی سیریزکےلئےزمبابوے کرکٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی دعوت قبول کرلی۔

پاکستان، زمبابوے اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی تین ملکی سیریز رواں سال نومبر میں ہوگی۔سہ ملکی سیریز 17 سے 29 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔
پاکستان اور زمبابوے کا افتتاحی میچ 17 نومبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔جبکہ سری لنکا اور زمبابوے کا میچ 19 نومبر کو راولپنڈی میں شیڈول ہے،لاہور کا قذافی سٹیڈیم پانچ میچز کی میزبانی کرے گا۔
واضح رہےکہ اس سےقبل پاکستان ،افغانستان اورسری لنکاکےدرمیان یہ سیریزشیڈول تھی،مگرپاک افغان جنگ کےبعدافغانستان کرکٹ بورڈنےپاکستان آنےسےانکا رکردیاجس پرپی سی بی نےزمبابوےکرکٹ بورڈ سےرابطہ کرکےسیریزکی دعوت دی تھی۔

Leave a reply